احکام
سوال۱ :فلسفہ روزہ کی مختصر توضیح دیں ؟
جواب :روزے کے بہت سے فلسفہ اور فائدے ہیں ان میں سے اہم یہ ہیں :
۱۔ روزہ انسان کی روح کو پاک کرتا ہے اس کے ارادہ کو قوی کرتا ہے ، جنسی خواہشات کو متعادل کرتا ہے ، تقویٰ اور پرہیز گاری کے راہ میں مددگار ہوتا ہے ۔
۲۔ روزہ امیر و غریب انسان کےدرمیان برابری کا ذریعہ ہے تاکہ انسان بھوک و پیاس کا مزہ چکھے اور فقیروں و محرومین افراد کے حقوقو کو ادا کرے۔
۳۔ روزہ انسان کےدل کو اطمینان بخشتا ہے ۔
۴۔ روزہ انسان کے مختلف بیماریوں کے علاج کا ذریعہ ہے اور تندرستی عطا ہوتی ہے۔
سوال۲:رمضان کے کیا معنی ہیں ؟
جواب:"رمضان" لغت میں "رمض"کے مادہ سے ہے جس کے معنی شدید گرمی ،سورج کی کرنیں جو پتھروں اور ریت پر پڑتی ہے ۔اس مہینے میں انسان شدید بھوک و پیاس کو تحمل کرتا ہے اسی وجہ سے اس کا نام "رمضان "پڑا۔
ماہ رمضان قمری لحاظ سے سال کا نواں مہینے ہے اور یہی وہ مہینہ ہےجس کا ذکر قرآن مجید میں آیا ہے اور اس کے علاوہ دوسرےکسی مہینے کا نام قرآن مجید میں ذکر نہیں ہوا ہے ۔اور یہ مہینہ خدا کے ناموں میں سے ایک نام ہے جس کی وجہ سے روایتوں میں آیا ہے کہ "رمضان"کو تنہا نہ پکارا جائے بلکہ اس نام کے ساتھ کوئی ایک کلمہ مثلاً "ماہ رمضان "یا "رمضان المبارک " وغیرہ کے اضافے کے ساتھ پکارا جائے۔ اور یہ مہینہ تمام قمری مہینوں پر فضیلت رکھتا ہے کیونکہ اس مہینہ میں تمام آسمانی کتابیں جیسے توریت، انجیل ،زبور ،صحیفہ اور قرآن نازل ہوئے ۔اسی مہینہ میں شب قدر اور شہادت حضرت علی علیہ السلام ہے شاید انہی خصوصیات کی وجہ سے اس مہینے کو خدا نے انسان کو روزہ رکھنے کے لئے انتخاب کیا ہے۔
+ نوشته شده در ساعت توسط Syed Imtiyaz abbas rizvi Rizwan
|